حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کو عارضہ قلب، انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

Last Updated On 10 February,2019 07:29 pm

لندن: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کے ہاں بیٹی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے بچی کی زندگی بچانے کے لئے والدین کو فوری آپریشن کرانے کی ہدایت کر دی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نومولود بچی کو پیدائش کے فوری بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے پیدائیش سے پہلے ہی بچی میں پیچیدگیوں سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے 27 نومبر کو لندن آنا تھا لیکن ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث لندن کا سفر نہ کر سکے۔ حمزہ شہباز 3 فروری کو لندن آئے جہاں انہیں 13 فروری تک رہنے کی اجازت ہے۔

 

Advertisement