کراچی میں کانگو وائرس سے متاثر سال کا پہلا مریض سامنے آگیا

Last Updated On 11 February,2019 12:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کانگو وائرس سے متاثر سال کا پہلا مریض سامنے آگیا، اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جناح ہسپتال کی انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی کے مطابق 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، خاتون کو خون کی الٹیاں ہو رہی ہیں اور پلیٹی لیٹس بھی بہت کم ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے خاتون کے کانگو کریمین ہیمرجک فیور میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیمی جمالی نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اس وائرس کے نتیجے میں کراچی میں 16 اموات ہوئی تھیں جبکہ 41 مریضوں میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے بیشتر مریضوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے تھا۔
 

Advertisement