نوازشریف کی سزا معطلی کی متفرق درخواست پر کل سماعت، نیب کو نوٹس

Last Updated On 11 February,2019 05:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

نوازشریف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست واپسی سے متعلق متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست دینا چاہتے ہیں، پہلے دی گئی درخواست کی بنیاد پر نہیں۔ جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست گزار کا استحقاق ہے وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دئیے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی سمیت 2 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے نوازشریف کو دونوں درخواستوں میں سے ایک واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

 

Advertisement