مہمند ڈیم کی تعمیر پانچ سال میں مکمل ہوگی، چیئرمین واپڈا

Last Updated On 11 February,2019 06:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم سے آٹھ سو میگاواٹ بجلی، بارہ لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا اور ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کو روکنے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے بتایا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر پچاس سال تاخیر کا شکار ہے جو پانچ سال میں مکمل ہو گا۔

سینیٹر یوسف بادینی نے کہا کہ ڈیسکون کمپنی بلوچستان میں بارہ ارب ڈیم کا منصوبہ نہیں لے سکی۔ مہمند ڈیم کیسے بنائے گی۔ بلوچستان میں گروک ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر بلوچستان کے سیکرٹری ایری گیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ گروک ڈیم میں جوائنٹ ونچر کے باعث ڈیسکون نے کوالیفائی نہیں کیا گروک ڈیم کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ اگر کوئی کمپنی ایک منصوبے میں کوالیفائی نہ کرسکے تو اسے نئے ٹھیکے دینے سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔

 

Advertisement