آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی ملاقات

Last Updated On 11 February,2019 10:25 pm

راوپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن واستحکام پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے کمانڈر انچیف راحیل شریف نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے فوجی اتحاد کے اقدامات کو بھی سراہا۔
 

Advertisement