وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے

Last Updated On 15 February,2019 02:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے، گورنر ہاوس آمد پر گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ان کا استقبال کیا جہاں‌وزیراعظم اہم اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پشاور کے دورے کے موقع پر گورنر ہاؤس میں قبائلی اضلاع کے عوام کے لئے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کرینگے۔

وزیراعظم آج جب گورنر ہاوس پشاور پہنچے تو وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی، شہزاد ارباب اور خصوصی مشیر نعیم الحق ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے علاوہ کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں جس میں امن و امان سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے اور قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے صحت انصاف کرڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔