قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا

Last Updated On 20 February,2019 01:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا، اپوزیشن حج اخراجات میں اضافے کا معاملہ اٹھائے گی، ولی عہد کی آمد پر مدعو نہ کرنےکیخلاف احتجاج کا بھی امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر سینیٹ کی منی بجٹ کے حوالے سے بھیجی گئی سفارشات پیش کریں گے، اپوزیشن کا حج قیمتوں میں اضافہ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے جس پر وزیر مذہبی امور وضاحت دیں گے، ملک میں توانائی بحران پر بھی بحث ہوگی۔

اپوزیشن کی جانب سے سعودی ولی عہد کی آمد پر مدعو نہ کرنے کے معاملہ پر احتجاج کا بھی امکان ہے۔