العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ پیر کو ہو گا

Last Updated On 22 February,2019 03:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ پیر کو ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 25 فروری کو سابق وزیراعظم کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کے روز دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، نواز شریف بیماری کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔