ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کے سیکیورٹی آڈٹ کا آغاز

Last Updated On 23 February,2019 05:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان میں مزید تیزی آگئی، ادارے ان ایکشن ہو گئے۔ ملکی اورغیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا گیا۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خفیہ آڈٹ شروع کر دیا۔ این جی اوز کی گزشتہ سالوں میں ہونیوالی سرگرمیوں کا ریکارڈ بھی چیک کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کس این جی او نے کن ممالک کے اشتراک سے کام کیا، تحقیقات شروع کی گئیں ہیں۔

گزشتہ 3برس میں کونسی این جی او کن افراد کو پاکستان لائیں یا بیرون ملک لیکر گئیں، اس حوالے سے بھی ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے۔ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنیوالوں کو فوری گرفتار کیا جائیگا۔


 

Advertisement