حکومت کا فورتھ شیڈول میں شامل افراد کیخلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ

Last Updated On 25 February,2019 03:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے خلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا، مشکوک افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند، بینک اکاؤنٹس منجمد، اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نئی لسٹ امیگریشن حکام کے حوالے کر دی گئی، تمام افراد کے بنک اکاونٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے، سٹیٹ بنک کو 6 ہزار ایک سو 22 بنک اکاونٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا، ان میں سے 4 ہزار 8 سو 63 اکاونٹس اب تک منجمد کر کے 13 کروڑ 15 لاکھ روپے ضبط کر لئے گئے۔

حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے سخت اقامات کی ٹھان لی ہے، فورتھ شیدول میں شامل افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید سختی بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔