آج 70 سال کے بعد بھارت تقسیم، پاکستان متحد ہے: فواد چودھری

Last Updated On 02 March,2019 01:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے بھارت تقسیم، پاکستان متحد ہے، پوری پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، خطے میں امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خطے میں امن و استحکام ہماری ترجیح ہے اور اس پر سختی سے کار بند ہیں، افغانستان میں بدامنی اور انتشار سے پاکستان بھی متاثر ہوتا ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کشمیری اور پنجابی زیادہ متاثر ہوتے۔ انہوں نے کہا پوری پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت، میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، آج 70 سال کے بعد بھارت تقسیم اور پاکستان متحد ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ افغانستان مستحکم ہو اور ملکر کام کریں، پاکستانی لیڈر شپ نے بھارت کو مثبت پیغام دیا، ہم مستحکم افغانستان، بھارت سے نارمل تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے تین جنگیں لڑیں ہیں، چوتھی بھی لڑ لیتے ہیں، آپ ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں تو ہم بھی آپ کو کمزور کریں گے۔
 

Advertisement