لاہور: (دنیا نیوز) لائن آف کنٹرول پرگزشتہ 24 گھنٹےکے دوران بھارتی فوج نے مختلف سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ جاری رکھی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج الرٹ اور چوکنا رہی ۔وطن کے جانثاروں کی مئوثر کارروائی کے سبب کئی بھارتی مورچے تباہ ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیزہ پیر ،جندروٹ، باغ سر سیکٹر پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا تاہم پاکستان کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حوالدارعبدالرب کی ڈی جی خان میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، حوالدار عبدالرب نکیال سیکٹر پر مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے، شہید نائیک خرم کی نمازجنازہ آج شام ڈی جی خان میں ادا کی جائے گی ۔