وزیراعظم کو تھریسامے کا فون،خطے میں امن کیلئے تعاون کی پیشکش

Last Updated On 03 March,2019 11:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تھریسا مے نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب تھریسا مے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تھریسا مے نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔ امیر قطر نے بھی وزیراعظم کو خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ تھریسا مے نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس جذبہ خیر سگالی کی پوری عالمی برادری کی طرف سے تعریف کی جا رہی ہے۔ تھریسا مے نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں برطانیہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔