اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والی ایئر کومبیٹ میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی، بین الاقوامی میگزین پاک فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت کے ڈنکے پیٹ رہے ہیں۔
عالمی جریدوں میں جے ایف 17 تھنڈر کی پہلی کامیاں ڈاگ فائیٹ کا چرچا ہونے لگا۔ معتبر ملٹری ایوایشن ویب سائٹ دی ایویایشنسٹ کا کہنا ہے مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔ امریکی آن لائین جریدے بزنس انسائیڈر کے مطابق جیسے ہی میڈیا میں بھارتی مگ گرانے کی خبریں آئیں جے ایف 17 کی تیاری میں معاونت فراہم کرنے والی چین کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت صرف 5 منٹ میں 10 فیصد بڑھ گئی۔
جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ
بین الاقوامی میگزین دی ڈپلومیٹ کہتا ہے کہ پاکستان چین کی تکنیکی اور لوجیسٹیکل معاونت کے بغیر پاکستان سالانہ 25 جے ایف 17 تیار کرسکتا ہے۔ خود بھارتی اپنے جریدے دی ڈیفنس ورلڈ میں یہ بتاتے ہیں کہ 2017 میں جب امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 دینے پر حیلے بہانے بنائے تو اسی وقت پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کو اپنا فرنٹ لائین فائیٹر جٹ بنانے کی ٹھان لی۔ مشرقی ایشیاء کے آن لائیں جریدے آئی کون کے مطابق جے ایف 17 اپنی پہلی حقیقی لڑائی جیت گیا۔