سیکیورٹی فورسز کی مانسہرہ میں کارروائی، دو اہم دہشتگرد گرفتار

Last Updated On 12 March,2019 10:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ مانسہرہ میں کارروائی کر کے دو اہم دہشت گردوں کو ان کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی نے اینٹی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ مانسہرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنکیا۔

مانسہرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو اہم دہشتگردوں کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد ہزارہ میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں نے پولیس اور فوجی قافلوں پر حملے کیے جبکہ امام بارگاہ پر حملے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔