سندھ سرکار کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری

Last Updated On 14 March,2019 07:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے صوبہ سندھ کے 4 اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی حکومت سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

صوبہ سندھ میں میگا منی لانڈرنگ سیکنڈل کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے جے آئی ٹی نے حکومت سے گزشتہ 10 سالوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ دنیا نیوز  یہ ذرائع کے مطابق سندھ سرکار کے گرد مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس سے چار اضلاع کے ترقیاتی منصبوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مٹیاری اور تھرپارکر سمیت چار ڈپٹی کمشنرز سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس میں ٹھیکیداروں کی مبینہ ٹرانزیکشن پر تفتیش اور گزشتہ 10 سالوں میں صوبائی اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ سندھ حکومت ایم پی اے اور ایم این اے کے فنڈر کی تفصیلات بھی فراہم کرے۔

 

Advertisement