کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کر دیا

Last Updated On 15 March,2019 11:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) بینکنگ کورٹ کراچی نے منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 19 ملزمان کی عبوری ضمانت بھی واپس کر دیں گئیں۔

 بینکنگ کورٹ کراچی میں 35 ارب روپے سے زائد کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور، نمر مجید، ذوالقرنین مجید، علی مجید اور دیگر کی ضمانتیں بھی ختم کر دیں، سابق صدر آصف زرداری تاخیر سے عدالت میں پہنچے۔ آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ کے وکیل نے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

سابق صدر کی آمد پر عدالتی احاطے میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، پی پی کارکنان اور رہنما سعیدغنی، سینٹر قیوم سومرو، راشد ربانی بھی عدالت پہنچے، فرالپ تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ وکیل کی جانب سے طبعیت ناساز ہونے پر استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔

 

Advertisement