پنجاب حکومت ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس نہ لینے پر بضد

Last Updated On 15 March,2019 02:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا حکم نظرانداز کرتے ہوئے پنجاب حکومت ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس نہ لینے پر بضد ہیں، سپیکر نے 25 ہزار روپے کی قربانی دے دی۔

سابق وزرائے اعلیٰ کی مراعات ختم کر کے وزیراعظم کو چکر دینے کی کوشش کی گئی، سابق وزیراعلیٰ کیلئے گھر، گاڑی، سٹاف اور دوسری مراعات کی شق نکال دی گئی۔ 2002 کے بعد چھ ماہ یا اس سے زائد عرصہ وزیراعلی رہنے والے کو تمام عمر مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ترمیم شدہ بل گورنر پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ گیا ہے۔

وزیراعلی کی مراعات والے کلاز پر وزیر اعظم اور پارٹی ردعمل کے بعد حکومت نے وہ کلاز بل سے نکال دی۔ حکومت نے گزشتہ روز موقف اختیار کیا کہ ٹائپ کی غلطی سے متنازعہ کلاز بل میں شامل ہو گئی تھی۔ سپیکر کے اختیار کے تحت غلطی درست کر دی گئی۔
 

Advertisement