موٹروے پر 600 سی سی موٹر بائیک چلانے کی مشروط اجازت

Last Updated On 17 March,2019 01:08 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور اسلام آباد موٹروے پر 600 سی سی موٹربائیک چلانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی جی موٹر وے پولیس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ پولیس بائیکرز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔

نوٹیفیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹروے پر بائیک چلانے کے شوقین افراد کو ڈرائیونگ لائسنس اور سپیشل کارڈ بنانے کے بعد ہی موٹر وے پر بائیک چلانے کی اجازت دی جائے گی۔

بائیکرز کی معلومات کیلئے موٹروے انٹری پوائنٹس اور مختلف جگہوں پر سائن بورڈ لگائے جائیں گے۔