جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور بلاول کیلئے سوالنامہ تیار

Last Updated On 18 March,2019 10:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آصف علی زرداری اور بلاول کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا، آصف زرداری اور بلاول سے 100 سوالات پوچھے جائیں گے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 20 مارچ کو سوالنامہ حوالے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے پارک لین کمپنی کے سوالات ہوں گے، پارک لین کمپنی میں اربوں روپے کی ٹرانکزیکشن جعلی اکاؤنٹس سے کی گئی، آصف زرداری نے پارک لین کمپنی 1989ء میں مبینہ فرنٹ مین اقبال میمن کے ذریعے خریدی، 2009ء میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئر ہولڈر بنے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو 25، 25 فیصد کے شیئر ہولڈر ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری بطور کمپنی ڈائریکٹر اکاونٹس استعمال کرنے کا اختیار رکھتے تھے، پارک لین کمپنی کی 2008ء کی دستاویز پر آصف زرداری کے بطور ڈائریکٹر دستخط ہیں، پارک لین کمپنی نے قرضوں کی مد بھی بینکوں سے اربوں روپے لئے۔