یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Last Updated On 24 March,2019 09:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوئی، مصور پاکستان کو پاک فضائیہ اور پاک رینجرز کے چا ک چوبند دستے نے سلامی دی۔

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم پاکستان قومی جوش و جذبے اور ملی حمیت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے دستے نے پاک رینجرز سے چارج سنبھال لیا۔ ائیر کموڈور رضوان ملک نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔ بیس کمانڈر پی اے ایف ائیر کموڈر سید صباحت حسن نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی کتاب یادداشت میں اپنے تاثرات قلمبند بھی کئے، سکیورٹی خدشات کے باعث مزار پر عام عوام کا داخلہ بند رکھا گیا۔

محفوظ شہید گریثرن میں نماز فجر کے فوراً بعد پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے بھی لگائے۔