فواد چودھری ذاتی عناد میں بلاول بھٹو پر الزام تراشی کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

Last Updated On 24 March,2019 06:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ فواد چودھری ذاتی عناد کی وجہ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو پورے پاکستان کے تحفظ کا علم بلند کر رہے ہیں۔ ملک کی تمام محب وطن سیاسی قوتیں تحریک انصاف سے بیزار ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ فواد چودھری کے بیانات سے پیپلز پارٹی کے خلاف ذاتی پرخاش جھلکتی ہے۔ پیپلز پارٹی ملک بچاؤ ایجنڈے پر گامزن ہے جو وزیر اطلاعات کو برا لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اپنی گفتگو میں تہذیب وشعور سے عاری ہو چکے ہیں لیکن دوسری جانب بلاول بھٹو ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز بن چکے ہیں۔ فواد چودھری کی نوکری اب چند دنوں کی مہمان رہ چکی ہے۔