وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب پیشی، سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل

Last Updated On 24 March,2019 07:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب پیشی پر صورتحل کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی 25 مارچ کو حاضری کے موقع پر سیکیورٹی کو دوگنا بڑھا دیا گیا۔ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار کرنے کا فیصلہ نیب کی استدعا پر کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت 26 مارچ کو طلب کیا تھا، مگر انہوں نے 25 مارچ کو پیش ہونے کی استدعا کی جو نیب نے منظور کر لی تھی۔ مراد علی شاہ پیر کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی کے موقع پر پولیس کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی دیں گے۔ نیب آفس کےاندر رینجرز اہلکار بھی موجود ہوں گے۔ بلاول اور آصف زرداری کی پیشی کے وقت پانچ سو اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو نادرا چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

Advertisement