این ایف سی اجلاس میں پیشرفت، وفاق نے اپنا حصہ کم کرنے کا عندیہ دیدیا

Last Updated On 29 March,2019 06:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) این ایف سی اجلاس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، وفاق نے اپنا حصہ کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اسد عمر نے 31 دسمبرتک نئے ایوارڈ کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق، وفاق کے حصے میں ایک سے دو فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔ پنجاب نے وسائل کی تقسیم آبادی اور پسماندگی کی بنیاد پر کرنے پر زور دیا۔ سندھ نے صوبائی آمدنی کی بنیاد پر حصہ دینے کا موقف دہرایا، بلوچستان نے رقبے اور پسماندگی کو محاصل کی تقسیم کے لئے لازمی قرار دیا جبکہ خیبر پختونخوا نے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے خصوصی فنڈز کا مطالبہ کر دیا۔