جعلی اکاؤنٹس کیس: پہلا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر، ملزمان کی طلبی

Last Updated On 04 April,2019 02:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر ہوگیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا ٹرائل شروع کیا۔ عدالت نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید، یونس قدوائی سمیت تمام ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں کے ایم سی کے 4 سابق اور 4 موجودہ افسران بھی شامل ہیں۔ نیب کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے لائبریری اور مندر کے پلاٹ غیر قانونی الاٹ کیے۔