امام کعبہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

Last Updated On 11 April,2019 10:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ان کا استقبال کیا۔

امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے اورخطبہ بھی دیں گے۔ امام کعبہ 13 اور 14 اپریل کو ’’پیغام پاکستان‘‘ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔