پیپلز پارٹی اور نون لیگ زرداری اور نواز شریف سے جان چھڑائے: فواد چودھری

Last Updated On 17 April,2019 12:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو آصف زرداری اور نواز شریف سے باہر نکلنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا جماعتیں نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کرپشن کے کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈرشپ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث کی جاتی ہے تاکہ کسی طرح توجہ مقدمات سے ہٹ سکے مگر یہ نہیں ہوگا۔