حکومت کا پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری کے اہتمام کا اعلان

Last Updated On 18 April,2019 12:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری کے اہتمام کا اعلان کر دیا گیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے رمضان پیکیج میں 19 اشیا عوام کو سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کو وزرا ء کی 5 رکنی کمیٹی سپروائز کرے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر 2 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا گیا ہے، 2 ارب روپے کی منظوری کابینہ نے بھی دیدی ہے، رمضان پیکج میں 19 اشیاء شامل ہونگی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا، مافیا کا کنٹرول ضلع انتظامیہ کا کام ہے، 2 ارب کے پیکج سے غریب تک بنیادی اشیاء پہنچیں گی۔

 یاد رہے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اشیا ضروریہ کی سستے داموں فروخت یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

Advertisement