کوئی بھی وزیر مستقل رہنے کیلئے نہیں آیا، فیصل واوڈا

Last Updated On 18 April,2019 08:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم عوام کی نوکری کرنے آئے ہیں، کوئی بھی وزیر مستقل رہنے کے لیے نہیں آیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے اسد عمر کے استعفے کی وجوہات کا علم نہیں ہے، وزیراعظم ہی حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم عوام کی نوکری کرنے آئے ہیں۔ کابینہ میں تنقید ایک جمہوری روایت ہے، وزارت کی بنیاد صرف کارکردگی ہے، کوئی بھی وزیر مستقل رہنے کے لیے نہیں آیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی ایم ایف میں دیر سے جانے کا ملبہ اسد عمر پر نہیں ڈالنا چاہیے۔