پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈی جی جے ایس مقرر

Last Updated On 23 April,2019 04:20 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج میں اہم تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈی جی جوائنٹ سٹاف مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر وائس چیف آف جنرل سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا۔