آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، مشیر خزانہ پرامید

Last Updated On 01 May,2019 10:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات میں اقتصادی اصلاحات اور معاشی صورتحال کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان تیسرا دور وزارت خزانہ اسلام آباد میں ہوا۔ مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات میں اقتصادی اصلاحات اور معاشی صورتحال کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے تیسرے روز مذاکرات میں وزارت خزانہ، وزارت تجارت، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے حکام شریک ہیں۔

گزشتہ روز مذاکرات کے دوسرے دن پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 6 سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے، بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے سمیت دیگر اہم یقین دہانیاں کرائی گئیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 10مئی تک جاری رہیں گے۔
 

Advertisement