فضل الرحمن سے سکیورٹی واپس لینا باعث تشویش ہے: آصف زرداری

Last Updated On 05 May,2019 12:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے سکیورٹی واپس لینا باعث تشویش ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی رہنماؤں سےعدم برداشت کارویہ اختیار نہ کرے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے۔