رضا باقر کی گورنر سٹیٹ بینک تقرری: قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

Last Updated On 06 May,2019 03:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نون لیگ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں رضا باقر کی گورنر سٹیٹ بینک تقرری کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی۔

تحریک التوا خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور دیگر نے جمع کرائی۔ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا اقدام سٹیٹ بینک آف پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہے، بڑھتا ہوا افراط زر اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران یہ اقدام عدم استحکام کا باعث بنے گا۔

آئی ایم ایف کے عہدیدار کو سٹیٹ بینک کے گورنر مقرر کرنے سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں، ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کر کے اس اہم قومی اور عوامی معاملے پر بحث کی جائے۔