وزیراعظم آج راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال کی دوبارہ تعمیر کا افتتاح کرینگے

Last Updated On 10 May,2019 12:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال کی دوبارہ تعمیر کا افتتاح کریں گے، سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ قریبی کالج کے گراؤنڈ پہنچیں گے، تقریب کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

زچہ بچہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے لئے سٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔