اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست 27 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن کے نوٹس موصول ہوگئے۔
ملیکہ بخاری، جویریہ ظفر اور کنول شوذب نے دائر کی تھیں۔ تحریک انصاف ارکان نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدارت دینے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے جو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر مؤقف قانونی انداز میں پیش کریں گے۔