نیو یارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 24 مئی کو میڈل ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں امن کیلئے اپنی جان قربان کرنیوالے پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا سمیت دیگر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے نائیک محمد نعیم رضا جنہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران کانگو میں دوران ڈیوٹی شہید ہوئے تھے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
On Friday at a Medal Award ceremony SG@antonioguterres will honour UN Peacekeepers who made the ultimate sacrifice in the line of duty. Naik Muhammad Naeem Raza from Pakistan who embraced shahadat in Democratic Republic of Congo will be recognised & his courage & memory honored pic.twitter.com/ia5WHL60rZ
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) May 21, 2019
دوسری طرف ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے امن برقرار رکھنے والے مشن کو مالی طور پر مضبوط رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ 31 رکنی بین الحکومتی ادارہ جنگ زدہ ممالک کی تعمیر نو کی ضروریات کو پورا کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے امن استحکام اور امن برقرار رکھنے کی کوششوں کو مربوط بنانے کیلئے تعمیری رابطہ جاری رکھیں گے۔