زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

Last Updated On 23 May,2019 11:59 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا، اس کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے، شاہین ٹو میزائل ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربے کا ڈائریکٹر جنرل اسٹریجکٹ پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے مشاہدہ کیا۔ چیئرمین نیسکام، متعلقہ سائنسدان اور انجینیئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement