ریاست مخالف تقریر کیس میں پیشرف: گلا لئی اسماعیل کا نام بلیک لسٹ

Last Updated On 27 May,2019 11:15 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریاست مخالف تقریر کے کیس میں نام نہاد سماجی کارکن گلا لئی اسماعیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ کورال اور شہزاد ٹاون کے 2 مقدمات میں مطلوب نام نہاد سماجی کارکن گلالئی اسمائیل کا نام وفاقی پولیس کی سفارش پر بلیک لسٹ میں ڈالا گیا، نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے باعث ڈالا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام ائیرپورٹس کو گلالئی اسمائیل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔
 

Advertisement