آرمی چیف سے ازبک نائب وزیراعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

Last Updated On 27 May,2019 11:41 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے نائن وزیراعظم نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ازبک نائب وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی،

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ازبکستان دوست ملک ہے تعاون سے امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے خطے میں معاشی خوشحالی بھی آئے گی۔
 

Advertisement