لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جعلی و سیاسی مقدمات میں قید نواز کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید کے تہوار کے موقع پر جو بیٹی کو باپ سے ملنے کی اجازت نہ دیں ان سے بڑا ظالم کون ہو گا؟۔
جعلی و سیاسی مقدموں میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ لاحق ہے ایسے میں جو بیٹی کو ملنے کی اجازت نا دیں ان سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ ظلم، نفرت اور انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو الٹتا پھیرتا رہتا ھے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ھے۔۔ https://t.co/TAkku38GKy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 4, 2019
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ظلم، نفرت اور انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے، اللہ دنوں کو الٹتا پھیرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔