عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Last Updated On 07 June,2019 12:38 pm

ڈیرہ غازیخان: (دنیا نیوز) سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں، سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے بارتھی میں معززین علاقہ اورعمائدین نے ملاقات کی، عثمان بزدار معززین علاقہ اور عمائدین سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے، ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی وسائل ضائع کیے گئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا ہم ہر علاقے کی یکساں اورمتوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، میرا تعلق آپ سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے، عوام کی خدمت میرے خون میں شامل ہے۔