نقیب اللہ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کا ایجنڈا مسترد کر دیا

Last Updated On 09 June,2019 11:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نقیب اللہ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد میرے بیٹے کے قتل پر سیاست کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نقیب اللہ محسود کے نام پر سیاست اور فنڈز جمع کرنے والوں کو کسی طور اجازت نہیں دی۔ مجھے پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے۔ ملک میں 39، 39 سال تک کیسز چلتے ہیں لیکن مجھے ایک سال میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔

والد نقیب اللہ محسود نے کہا کہ وہ لوگ جو فوج کے خلاف بات کر رہے ہیں، وہ دراصل پاکستان کے مخالف ہیں۔ ہم پاکستان فوج کی اپنے علاقہ میں موجودگی کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کے یہ نعرے پاکستان کے خلاف ہیں۔ یہ تمہارا یا میرا نہیں بلکہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ پاک فوج نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام کرکے امن کے راستہ کو بحال کیا۔ اگر سیاست کو چھوڑ کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑے ہوں تو کوئی ہمیں مات نہیں دے سکتا۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے