بانی متحدہ کی گرفتاری: پاکستان کا تفتیش کیلئے اپنی ٹیم لندن بھجوانے کا فیصلہ

Last Updated On 11 June,2019 05:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی متحدہ کی گرفتاری کے معاملے پر پاکستان نے تفتیش کے لیے اپنی ٹیم لندن بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی ونگ مظہر الحق ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: متحدہ بانی اشتعال انگیز تقریر پر لندن میں گرفتار، تفتیش کیلئے تھانے منتقل

زرائع کے مطابق ٹیم بانی متحدہ سے منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقاریر کے معاملے پر پوچھ گچھ کرے گی۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی ٹیم لندن روانہ ہو جائے گی۔

 

Advertisement