وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہشمند

Last Updated On 15 June,2019 08:03 pm

استنبول: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔

لندن روانگی سے قبل استنبول ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لندن میں دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں، برطانوی ہم منصب اور ہوم سیکریٹری ساجد جاوید سے بھی ملاقات ہو گی۔ برطانوی ترقیاتی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے وزیر سے بھی ملاقات طے ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈیفڈ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا۔ دورے کے دوران برطانوی پارلیمنٹیرینز سے بھی ملاقاتیں کروں گا۔ ان ملاقاتوں کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملوں گا۔ خواہش ہے کہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاک بھارت میچ بھی دیکھوں۔