وزیر اعظم کا روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کا فیصلہ

Last Updated On 17 June,2019 10:38 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) حکومت نے اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک سے نمٹنے کا پلان بنالیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کا ہر جگہ بھرپور تیاری سے جواب دے گی، وزیراعظم نے پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے بجٹ پر بحث کے دوران روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم بجٹ سیشن کے دوران زیادہ وقت اپنے چیمبرمیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے، وہ روزانہ 2 سے 3 گھنٹے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود رہیں گے۔

وزیراعظم آج کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔