اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے۔ پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر سپیکر چیمبر کے باہر دھرنا دے دیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے، اسے قبول نہیں کریں گے۔
پیپلز پارٹی اراکین پارلیمنٹ نے سپیکر چیمبر کے باہر دھرنا دیے رکھا اور ایک بار پھر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپیکر غیر جانبدار نہیں رہے، دباؤ کی وجہ سے سابق صدر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جا رہے۔