وزیراعظم کی خان گڑھ آمد ، علی خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

Last Updated On 19 June,2019 03:29 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خان گڑھ میں علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ پارٹی رہنماؤں سے این اے 205 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے حوالے بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹیکس سردار علی محمد خان مہر کے انتقال پر تعزیت کے لیے گھوٹکی کے علاقے خانگڑہ پہنچے، علی محمد خان مہر کے بھائیوں سردارعلی گوہرخان مہر، علی نواز عرف راجا خان مہر اور مرحوم کے بیٹے احمد علی خان مہر سے تعزیت کی اور علی محمد خان مہر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنرسندھ عمران اسماعیل، محمد میاں سومرو، فہمیدہ مرزاور دیگر ہمراہ تھے۔ سردارعلی محمد خان مہر کچھ عرصہ قبل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔
 

Advertisement