نواز شریف کی بیماری کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، شاہد خاقان

Last Updated On 20 June,2019 11:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر ہائی کورٹ رجوع کیا تھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ممبر بھی ہم سے خود رابطہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں بجٹ کے بعد حلقے کی عوام کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔ بجٹ کے بعد عوام پر بوجھ پڑے گا، ہم اسے روکنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کو روکنے کے لیے جو ہوا کریں گے۔ بجٹ روکنے کے لیے دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، اس سے ہنگائی کا طوفان آئے گا۔ مصر میں جو کچھ ہوا، ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، بیماری انسانی معاملہ ہے۔ نواز شریف دس سال سے بیرون ملک ڈاکٹر سے علاج کروا رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے، ان کا علاج ایک یا دو دن کا کام نہیں، انھیں لمبے عرصے سے بیماریاں ہیں، ان کی صحت مزید خراب ہو سکتی ہے۔