ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا ایف بی آرکو موصول

Last Updated On 21 June,2019 01:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹیکس چوروں کے خلاف نادرا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو متحرک ہو گئے، نادرا نے ایف بی آر کو 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا فراہم کر دیا۔ ایف بی آر کے مطابق نادرا کا ڈیٹا تھری ڈی ہے اور سب کچھ بتائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ملک گیر سطح پر کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ نادرا کی جانب سے مہیا کئے جانے والے ڈیٹا میں بیرون ملک سفرکرنے والوں اور پوش علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے نام شامل ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خط کے ذریعے ڈیٹا طلب کیا تھا جس میں بے نامی جائیادوں، پلازے اور دکانوں کے مالکان کے نام پوچھے گئے تھے جو نادرا کے بھجوائے ڈیٹا میں شامل ہیں۔ ایف بی آر، نادرا کے فراہم کردہ ڈیٹا پر کارروائی کر سکے گا۔