عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں: بلاول بھٹو زرداری

Last Updated On 21 June,2019 10:50 pm

نواب شاہ: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا جرم صرف یہ ہے کہ اس نے اختیار پارلیمنٹ کو واپس دیے اور 18 ویں منظور کروائی، یہ حکومت صوبوں کے حقوق ختم کرنا چاہتی ہے۔

بینظر بھٹو کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر نوابشاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں عوام دشمن بجٹ کو روکنے کے لئے کوشش کر رہا ہوں، میں سب کو کہتا ہوں باہر نکلو اور عوام بجٹ دشمن کو روکو، یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔ یہ دھاندلی کے ذریعے بجٹ کو منظور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، احتساب کے نام پر ایک اور جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ سابق صدر آصف زرداری کو کیوں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ یہ حکومت 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہے۔